
فلسطین میں پھیلی اسرائیلی آلودگی
اتوار-4-جولائی-2021
فلسطین زرخیز ہلال کا چھوٹا سا لیکن نہایت اہم ٹکڑا ہے۔ زرخیز مٹی اور بحیرہ روم کی آب و ہوا سے مالامال مشرق وسطیٰ کا یہ ملک تہذیب کا گہوارہ سمجھا جاتا ہے، ایک ایسا خطہ جہاں آج سے تقریباً دس ہزار سال پہلے اپنی مرضی کے پودے لگانے اور جانوروں کو سدھانے سے انسانوں کو یہاں آباد ہونے اور تہذیب کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔