
فلسطینی ریاست کے انکار سے اسرائیل عالمی نظام سے بغاوت کررہا ہے: حماس
پیر-19-فروری-2024
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہےکہ صیہونی دہشت گرد حکومت کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار کرنے کا فیصلہ بین الاقوامی نظام کے لیے ایک چیلنج ہے۔ صہیونی ریاست کے اپنے رویے کے ذریعے پہلے ہی ثابت کرچکا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ اسرائیل کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں سے انحراف ہے، ہمارے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت سے انکار اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔