
فلسطینی مظاہرین سے تصادم دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی
بدھ-18-مئی-2016
فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی قصبے العیساویہ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان ہونے والے تازہ تصادم میں کم سے کم دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ادھ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں رات بھر فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔