اسدی فوج نے الغوطہ میں نہتے شہریوں پر قیامت ڈھا دی
جمعرات-22-فروری-2018
شام کی سرکاری فوج اور اس کی حامی اجرتی قاتلوں نے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی الغوطہ پر بموں کی بارش کرتے ہوئے قیامت برپا کردی جس کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں نہتے شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ سیکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے نہ ہونے کے باعث جانی نقصان میں بے پناہ اضافے کا خدشہ ہے۔