جمعه 15/نوامبر/2024

اسحاق ہرزوگ

اسرائیلی صدر کا بحرین کے بعد امارات کا دورہ

پیر کو اسرائیلی ریاست کے صدر اسحاق ہرزوگ بحرین سے اماراتی دارالحکومت ابوظہبی پہنچے۔

بحرینی عوام کی شدید مخالفت کے باجود اسرائیلی صدر کا دورہ بحرین

اسرائیلی ریاست کے صدراسحاق ہرزوگ کل اتوار کی صبح بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے، جو کہ کسی اسرائیلی سربراہ مملکت کا کسی خلیجی ریاست کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔

اسلامی جہاد کی اسرائیلی صدر کے بحرین میں استقبال کی مذمت

اسلامی جہاد کے ترجمان طارق سیلمی نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر کا بحرینی دارالحکومت کا دورہ فلسطینی عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔

منامہ میں اسرائیلی صدرکا استقبال قابل مذمت اور شرمناک ہے:باسم نعیم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن باسم نعیم نے اسرائیلی صدر کے دورہ بحرین اور منامہ میں ان کے استقبال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک عرب حکمران کا ایک نسل پرست ریاست کے سربراہ اور سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کے استقبال کا منظر قابل مذمت اور شرمناک ہے۔

’مت آنا‘ اسرائیلی صدر کےخلیجی ممالک کےدورے کے خلاف عوامی مہم

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شن بیٹ نے اپنے آئندہ خلیجی دورے کے دوران صدر اسحاق ہرزوگ کے لیے حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب سوشل میڈیا پر ان کے دورے کی مخالفت میں ایک مہم جاری ہے۔

ابن زاید کی وفات پر اسرائیلی صدرکا تعزیت کے لیے ابوظبی کا دورہ

اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کے لیے کل اتوار کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی پہنچے۔

اسرائیلی لیڈروں کا مسلمان ممالک کا استقبال باعث تشویش ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ اسرائیلی لیڈروں کے عرب اور مسلمان ممالک کےدورے اور وہاں پر حکومتوں کی سطح پر ان کا استقبال ناقابل قبول ہے۔ حماس کا اشارہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے دورہ ترکی طرف تھا جہاں کل بدھ کو انقرہ میں ان کا سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا۔