جمعه 15/نوامبر/2024

استنبول

ترک تنظیم کے زیراہتمام استنبول میں فلسطین میوزیم کا افتتاح

ترکیہ کی انجمن یکجہتی برائے فلسطین نے جمعرات کو استنبول میں فلسطین میوزیم کا افتتاح کیا، جس کا مقصد فلسطین کی تاریخ اور ثقافت کو فلسطینی برادری، عرب اور اسلامی برادریوں، میزبان ملک اور ترکیہ آنے والوں کو متعارف کرانا ہے۔

استنبول میں الاقصیٰ منبر کی باب الرحمہ کی فتح کی تیسری سالگرہ

کل جمعرات الاقصیٰ انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے "باب رحمت" کے دفاع کے لیے شروع کی گئی مہم کی کامیابی کی تیسری سالگرہ کی یاد منائی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ مہم 17 فروری 2019 کو مسجد اقصیٰ میں "باب الرحمہ" کو بند کیے جانے کے خلاف شروع کی گئی جسے کئی سال بعد دوبارہ کھلوا لیا گیا۔

استنبول میں نصرت فلسطین کانفرنس میں 200 عالمی شخصیات کی شرکت

کل جمعہ کی صبح ترکی کےشہر استنبول میں ’بین الاقوامی اتحاد برائے نصرت القدس اور فلسطین‘ کے زیراہتمام ’رواد بیت المقدس‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں 30 ممالک کی 200 سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کے لیے ’القدس کے محافظوں نے تلوار اٹھالی‘ کا عنوان دیا گیا تھا۔

سمندر پار فلسطینی کانگریس کا گیارہواں سالانہ اجلاس استنبول میں شروع

سمندر پار فلسطینیوں کی نمائندہ جنرل کانگریس کے پبلک سیکرٹریٹ کا 11 واں سالانہ اجلاس کل جمعہ کے روز ترکی کےشہر استنبول میں شروع ہوا۔

استنبول کی عمارتوں پر قوس قزح کے دلفریب رنگ!

ترکی کے شہراستنبول میں جہاں دور قدیم کی عمارتیں دنیا بھر کی سیاحوں کے لیے غیرمعمولی کشش ہیں وہیں معاصر فن تعمیر بھی عالمی سیاحت کی کشش کی ایک بڑی وجہ ہے۔

2017ء میں استنبول کے دو ہوائی اڈوں سے 9 کروڑ افراد نے سفرکیا

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’اناطولیہ‘ نے ایک رپورٹ میں استنبول کے دو مصروف ترین ہوائی اڈوں سے گذشتہ برس سفرکرنے والے مسافروں کی تعداد بیان کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ 2017ء کے دوران استنبول کے ’اتا ترک‘ اور ’صبیحہ کوکجن‘ ہوائی اڈوں سے 9 کروڑ سے زاید مسافروں نے ہوائی جہازوں کے ذریعے سفر کیا۔

استنبول میں’یوم الارض تقریب‘ ترک عوام میں آگاہی کی منفرد کوشش

فلسطین میں 41 ویں یوم الارض کی مناسبت سے ترکی کے شہر استنبول میں بھی ایک منفرد تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

مکہ، القدس اوراستنبول کی شاخوں پرکتابتِ قرآن پاک!

ترکوں کو فنون وثقافت کی دل دادہ قوم کہا جاتا ہے۔ ترکی میں صدیوں پرانے فنون کو نئے قالب میں ڈھالنے کا فن بھی کوئی ترکوں سے سیکھے۔

استنبول دہشت گردی میں شہید دو فلسطینیوں کے جسد خاکی غرب اردن منتقل

تُرکی کے استنبول شہر میں قائم اتا ترک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گذشتہ منگل کے روز ہونے والی دہشت گردی کی بدترین کارروائی کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو فلسطینیوں کے جسد خاکی آج مقبوضہ مغربی کنارے پہنچائے جا رہے ہیں جہاں انہیں ان کے آبائی شہروں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

استنبول بم دھماکے ترکی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ترکی کے صدر مقام استنبول میں دو روز قبل ہونے والے خود کش حملوں اور دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ استنبول دھماکے ترکی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازش ہیں۔