پنج شنبه 01/می/2025

اردن

اردن کی یہودی کالونیوں کوآئینی شکل دینےکی اسرائیلی قانون کی شدید مذمت

اُردن کی حکومت نے اسرائیل کے ایک نام نہاد قانون کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے جس میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے غیرقانونی طورپر تعمیر کی گئی کالونیوں کو آئینی شکل دینے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔

اردن کی یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت

اردن نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی میں اسرائیلی خلاف ورزیوں اور یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں مقدس مقام کی بے حرمتی کے تسلسل کی شدید مذمت کی ہے۔ اردن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سیکیورٹی ادارے، پولیس اور فوج مسجد اقصیٰ کے صحن پر شدت پسندوں کے دھاووں میں مدد اور تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں اماراتی اور بحرینی بھی حرم قدسی میں گھس کر یہودیوں کو دھاووں ‌میں مدد کر رہے ہیں۔

اردن کی بیت المقدس میں گرجا گھر کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت

اردن کی حکومت نے یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں الجثمانیہ چرچ کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے۔

کرونا کی وبا اور اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل اردنیوں کے مصائب

اسرائیلی زندانوں‌ میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں اردنی شہری بھی شامل ہیں۔ کرونا کی وبا نے اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل اردنی اسیران کی مشکلات اور مصائب دو چند ہوگئی ہیں۔

ماہر الاخرس کی ثابت قدمی پوری مسلم امہ کے لیے باعث فخر ہے: فضل اللہ

اردن کے سرکردہ مذہبی رہ نما علامہ علی فضل اللہ نے اسرائیلی جیلوں میں 103 دن تک مسلسل بھوک ہڑتال کرنے اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنے موقف پر قائم رہنے والے فلسطینی اسیر ماہر الاخرس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

خاکوں کی اشاعت، کویت اور اردن میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ

فرانس میں اظہار رائے کی آزادی کے نام پر پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی انتہائی توہین پر مبنی خاکوں کی ایک مرتبہ پھر تشہیر پر کویت میں سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

سعودی جیلوں‌میں پابند سلاسل فلسطینی اور اردنی قیدیوں کی رہائی کی تردید

سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینی اور اردنی شہریوں‌کی رہائی کے لیے کوشاں کمیٹی نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب نے گرفتار کیے گئے بعض قیدیوں ‌کو رہا کیا ہے۔

اردن کی عدالت میں ‘گوگل’ کے خلاف فلسطینی قوم کی توہین کا مقدمہ!

اردن کی ایک عدالت میں ایک فلسطینی شہری نے امریکا کے شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل کے خلاف فلسطینی قوم کی توہین کے الزام میں ہرجانے کا ایک دعویٰ دائر کیا ہے۔

اردن کی فلسطین میں‌یہودی آباد کاری کے تازہ منصوبے کی شدید مذمت

اردن کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں غرب اردن اور القدس میں ‌یہودی آباد کاری کے تازہ منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آباد کاری کو ایک بار پھر امن مساعی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

اسرائیل اور اردن کے درمیان باہمی فضائی تعاون کا معاہدہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اردن اور اسرائیل نے دو طرفہ فضائی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔