چهارشنبه 30/آوریل/2025

اردن

بیت المقدس میں کوسووکے سفارت خانےکا قیام باطل ہے: اردن

اردن نے مقبوضہ بیت المقدس میں کوسوو کے سفارت خانے کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اقدام قرار دیا ہے۔

اردن کے اسپتال میں آکسیجن کی معطلی سے 7 مریض دم توڑ گئے

اردن کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کی ایک سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی معطلی کےنتیجے میں متعدد مریض جاں‌بحق ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف وزیراعظم بشر الحصاونہ نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نیتن یاھو کا دورہ امارات منسوخ

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ وہ آج جمعرات کو اپنے پہلے سرکاری دورے پر یو اے ای پہنچنے والے تھے۔

آبادکاروں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر اردن کا اظہار برہمی

اردنی حکام نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے 230 صہیونی آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دینے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

مصر،اردن کا مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیےکوششیں تیز کرنے پر زور

مصر اور اردن نے مسئلہ فلسطین کے دیر پا اور منصفانہ حل کے لیے عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دونوں‌ بڑے عرب ملکوں ‌نے کہا ہے کہ قاہرہ اور عمان تنازع فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت حل کرنے اور فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تعمیری اور بامقصد بات چیت کی بحالی پر زور دیتے ہیں تاکہ برسوں سے چلے آرہے اور دیرینہ تنازع کا کوئی حل نکالا جاسکے۔

اردنی شہری سعودی زندان سے ایک سال 7 ماہ بعد رہا

سعودی عرب میں بغیر کسی جرم کے مسلسل ایک سال سات ماہ قید رہنے والے ایک اردنی شہری کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔ اردنی شہری پر نہ تو کوئی الزام عاید کیا گیا اور نہ اس پر مقدمہ چلایا گیا۔ اسے بغیر کسی جرم کے مسلسل ڈیڑھ سال تک قید میں رکھا گیا۔

اردن نے مسجد اقصیٰ میں مرمتی کام دوبارہ شروع کر دیا

اردن نے اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں مرمتی کام پر عاید کردہ پابندی کے بعد مرمت اور بحال کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی پر اردن کا اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج

اسرائیلی حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور میں بے جا مداخلت اور یہودی آباد کاروں کی سرکاری سرپرستی میں حرم قدسی کی بے حرمتی پر اردن نے صہیونی ریاست کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔

اردن سے تعلق رکھنے والے دو اسیران کرونا وائرس میں مبتلا

اردن کے کمیشن برائے لاپتہ افراد و اسیران مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید دو اردنی اسیران کو کروناوائرس لاحق ہوگیا ہے۔

محمود عباس کی انتخابات سے متعلق مصر اور اردنی حکام کو بریفنگ

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کل اتوار کے روز غربِ اردن کے شہر رام اللہ میں مصر اور اردن کے انٹیلی جنس سربراہوں نے ملاقات کی ہے۔ صدر عباس نے دونوں عرب ممالک کے انٹیلی جنس چیفس کو فلسطینی علاقوں میں 14 سال کے بعد انتخابات منعقد کرانے کے منصوبے سے آگاہ کیا ہے۔