چهارشنبه 30/آوریل/2025

اردن

اردن کا اسرائیل سے مسجد اقصیٰ میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

اردن نے ایک بار پھرمسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیزی اور اسرائیلی فوج کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام میں اشتعال انگیزی سے باز آئے۔

اردن کی الشیخ جراح کے باشندوں کے ساتھ 14 معاہدوں کی منظوری

اردن کی وزارت خارجہ نےمقبوضہ بیت المقدس میں "الشیخ جراح" کے رہائشیوں کے ساتھ 14 معاہدوں کی توثیق کرنے کے بعد ان کی تفصیلات فلسطینی حکام کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اردن کی بیت المقدس میں یہودی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

اردن کی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں‌یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر حملوں اور مسجد اقصیٰ کی منظم بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اردن کی مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

اردن نے کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقامی بےحرمتی کرنے اور نمازیوں اور روزہ داروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فنڈز کی بحالی کے امریکی فیصلے پر اردن کا خیر مقدم

اردن نے امریکا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں امریکی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود اور کفالت کے ذمہ دار ادارے 'اونروا' کے فنڈز کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اردن حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ تھا

اردن میں شاہ عبداللہ دوم اوران کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے سامنے آنے کے بعد اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اردن میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں کسی حد تک اسرائیل کا بھی ہاتھ تھا۔

اردن میں ‌کریک ڈائون پر عرب ممالک کی شاہ عبداللہ کی حمایت

اردن میں دو روز قبل حکومت کا تختہ الٹنے کی مبینہ سازش کو ناکام بنائے جانے کے بعد اس سلسلے میں ہونے والی گرفتاریوں پر عرب ممالک نے اردنی حمایت اور شاہ عبداللہ دوم کی مکمل حمایت کی ہے۔

اردن میں حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کے الزام میں کئی عہدیدار گرفتار

اردن میں حکام نے سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ کو حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں ان کے محل میں نظربند کردیا ہے اور شاہی دیوان کے سابق سربراہ باسم عوض اللہ سمیت بیس افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔

اردن کی خاموشی میں مسجد اقصیٰ کی چوری کی سازش کی جا رہی ہے: زبارقہ

فلسطین کے سرکردہ قانون دان خالد زبارقہ نے کہا ہے کہ صہیونی دُشمن مسجد اقصیٰ کو ہم سے چھیننے کی سازش کر رہا ہے جب کہ قبلہ اول کی سرپرستی کرنے والے ممالک بالخصوص اردن اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے بجائے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

اردن کے ساتھ تعلقات بہتر نہ ہونے پر صہیونی مایوسی کا شکار

ایک دائیں بازو کی اسرائیلی مصنفہ اور دانشور نے کہا ہے کہ اسرائیل اور دنیا بھر میں بہت سی میڈیا رپورٹس سے یہ اطلاع موصول ہوتی رہی ہے کہ اسرائیلی - اردن کے تعلقات اتار چڑھاؤ کے جدید مراحل سے گزرتے ہیں آخر کار گھاٹی کے کنارے پہنچ گئے ہیں لیکن آخری لمحوں میں ایک معجزہ ہوا جس کے نتیجے میں طوفان رک گیا۔