چهارشنبه 30/آوریل/2025

اردن

عالمی برادری فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام بند کرائے: اردنی پارلیمنٹ

اردن کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ایوان نمائندگان نے اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غرب اردن اور القدس میں پانچ نہتے فلسطینیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کو لگام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، اردن کی مذمت

اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول کی مسلسل بے حرمتی پر اردن نے ایک بار پھر اسرائیل پر تنقید کی ہے۔ اردنی حکومت نے حرم قدسی کی بار بار بے حرمتی اور مقدس مقام کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسرائیل کا اردن سے اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

قابض اسرائیلی قابض فوج نے جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ اس نے کل رات اردن کی سرحد سے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

اردن کا غزہ میں 72 ملین ڈالرمالیت سے اسپتال تعمیر کرنے کا اعلان

ارن کی ہاشمی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 72 ملین ڈالر مالیت سے ایک بڑا اسپتال تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسپتال غزہ میں 12 سال سے قائم فیلڈ اسپتال سے متصل تعمیر کیا جائے گا۔ فیلڈ اسپتال بھی اپنی جگہ بدستور کام جاری رکھے گا۔

فلسطین، مصراوراردن کی سہ فریقی سربراہ ملاقات

کل جمعرات کو فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس، مصری صدر السیسی اور اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے قاہرہ میں ملاقات کی۔

ابراہیم غوشہ کی نماز جنازہ میں اسماعیل ھنیہ اور خالد مشعل کی شرکت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سرکردہ رہ نما انجینیر ابراہیم غوشہ کی اردن کے دارالحکومت عمان میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل سمیت جماعت کی دیگر اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

حماس کا قیادت کو اردن آمد کی اجازت دینے پر اظہار تشکر

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی طرف سے جماعت کی قیادت کو سابق رہ نما ابراہیم غوشیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دینے پران کا شکریہ ادا کیا۔

اردن کی طرف سے محصورین غزہ کے لیے امداد روانہ

اردن کی حکومت کی طرف سے کل بدھ کے روز فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مدد کے لیے 14 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ روانہ کیا ہے۔

سعودیہ میں قید فلسطینیوں،اردنیوں کے مقدمات کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

سعودی عرب میں اڑھائی سال سے جیلوں میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کےخلاف جاری مقدمات کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنایا جائے گا۔

غزہ میں حالیہ جنگ سب کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے:شاہ عبداللہ

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ وسط مئی 2021ء میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ جنگ سب کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔