اردن کی پیشہ ور تنظیموں کی اسرائیل سے نارملائزیشن مسترد کر دی
اتوار-21-نومبر-2021
اردن کی پیشہ ور تنظیموں نے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات کی تمام اشکال کو مسترد کر دیا ہے۔
اتوار-21-نومبر-2021
اردن کی پیشہ ور تنظیموں نے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات کی تمام اشکال کو مسترد کر دیا ہے۔
پیر-8-نومبر-2021
فلسطینی کارکنوں نے بتایا کہ اُردنی حکام شام سےآئے ہزاروں فلسطینی پناہ گزینوں کو کورونا ویکسین سے محروم کر رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس مُلک میں رہائش کے کاغذات نہیں ہیں۔
بدھ-3-نومبر-2021
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ اردن ایک برادر ملک اور القدس کی نبض ہے۔ اردنی اور فلسطینی قوموں کا مستقبل ایک ہے اور دونوں یک جان دو قالب ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ القدس اور اسلامی مقدسات کی سرپرستی کے حوالے سے اردن کا کوئی متبادل نہیں اور حماس کو اردن کی ہاشمی مملکت کی مذہبی سرپرستی پر کوئی اعتراض نہیں۔
ہفتہ-30-اکتوبر-2021
اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے یک طرفہ اقدامات خطے میں امن کے حصول کے امکانات کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔
بدھ-13-اکتوبر-2021
اسرائیلی وزیر توانائی کارن الھرار اور اردن کے وزیر پانی و آبپاشی محمد النجار نے ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت قابض ریاست سے اردن کو پانی کی فراہمی میں تقریبا 50 ملین کیوبک میٹر سالانہ اضافہ کیا جائے گا۔
منگل-28-ستمبر-2021
اردن کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ایوان نمائندگان نے اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غرب اردن اور القدس میں پانچ نہتے فلسطینیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کو لگام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہفتہ-18-ستمبر-2021
اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول کی مسلسل بے حرمتی پر اردن نے ایک بار پھر اسرائیل پر تنقید کی ہے۔ اردنی حکومت نے حرم قدسی کی بار بار بے حرمتی اور مقدس مقام کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
ہفتہ-18-ستمبر-2021
قابض اسرائیلی قابض فوج نے جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ اس نے کل رات اردن کی سرحد سے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
جمعرات-9-ستمبر-2021
ارن کی ہاشمی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 72 ملین ڈالر مالیت سے ایک بڑا اسپتال تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسپتال غزہ میں 12 سال سے قائم فیلڈ اسپتال سے متصل تعمیر کیا جائے گا۔ فیلڈ اسپتال بھی اپنی جگہ بدستور کام جاری رکھے گا۔
جمعہ-3-ستمبر-2021
کل جمعرات کو فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس، مصری صدر السیسی اور اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے قاہرہ میں ملاقات کی۔