چهارشنبه 30/آوریل/2025

اردن

اسرائیل پورے خطے میں مذہبی جنگ چھیڑنے کی سازش کر رہا ہے: اردن

اردن نے مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی تازہ یلغار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کی قبلہ اول کا دفاع سرخ لکیر ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ عمان حکومت نے اسرائیلی حکومت کے اقدامات کو منفی طرزعمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست ایک سازش کے تحت پورے خطے کو ایک نئی مذہبی جنگ میں جھونکنا چاہتی ہے۔

مسجد اقصیٰ سرخ لکیر، اسرائیل کو مداخلت کی قطعی اجازت نہیں دیں گے: اردن

اردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی سازشوں اور صہیونی پولیس کےہاتھوں فلسطینی نمازیوں پر تشدد کی ایک بار پھر مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ سرخ لکیر ہے اور اسرائیل کو اس لکیر کو عبور کرنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔

مصری وزیرخارجہ کے دورہ اسرائیل کی مذمت کا سلسلہ جاری

مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری کے گذشتہ اتوار کے روز دورہ اسرائیل پر فلسطینی حلقوں اور بیرون ملک تنظیموں کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ اردن کی پیشہ ور انجمنوں کی جانب سے ایک بیان میں سامح شکری کے دورہ اسرائیل اور بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کی شدید مذمت کی ہے۔

یہودی آبادکاری فلسطینی حقوق پر کاری ضرب ہے: اردن

اردنی حکومت نے اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں میں توسیع اور فلسطینی زمین پر قبضے کے جارحانہ اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس گردی مذہبی اشتعال انگیزی ہے: اردن

اردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ میں اعتکاف بیٹھے فلسطینی روزہ داروں پر اسرائیلی پولیس کے وحشیانہ تشدد اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی اشتعال انگیزی اور قابل نفرت اقدام قرار دیا ہے۔

اردن اور فلسطین کے درمیان ’فری ٹریڈ زون‘ کا قیام

اردن کی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور عمان کے درمیان سرحد پر آزاد تجارتی علاقہ قائم کرنے کے لیے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اردن کے اس فیصلے کے بعد فلسطینی شہری اردن کے ساتھ آزاد اور ٹیکس فری تجارت کرسکیں گے۔

اردن: خفیہ ادارے کے دفتر پر حملے میں پانچ افراد ہلاک

اردن کے ایک خفیہ ادارے کے تین سینئر افسروں سمیت پانچ افراد پیر کے روز دارلحکومت عمان کے مضافاتی علاقے البقعہ کے فلسطینی مہاجر کیمپ میں قائم ایک سیکیورٹی دفتر پر حملے میں ہلاک جبکہ دوسرے دو ملازم زخمی ہو گئے۔

عزت رشق کو اردن میں والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت

اردنی حکومت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے جلا وطن رہ نما عزت الرشق کو ان کی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت دی ہے۔ عزت الرشق کی والدہ کل منگل کو عمان میں انتقال کر گئی تھیں۔

فلسطین میں قائم اردنی بنکوں میں 4.3 ارب دینار کے اثاثے

اردن کے مرکزی بنک کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2016ء کے آخر میں جاری کردہ ایک تخمینہ رپورٹ میں فلسطینی علاقوں میں قائم اردنی بنکوں کی برانچوں میں 4 ارب 30 کروڑ دینار کی رقوم موجود ہیں۔

طلباء کے وفد کا دورہ اسرائیل، اردنی عوام میں شدید غم وغصے کی لہر

اردن کے طلباء کے ایک وفد کے حال ہی میں کیے گئے دورہ اسرائیل پر اردنی عوامی اور سیاسی حلقوں میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔