چهارشنبه 30/آوریل/2025

اردن

اردنی شہریوں کے قاتل سمیت اسرائیلی سفارت کار واپس!

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی تحریک آزادی کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑے جانے کی سازشوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مسلح جدو جہد ناگزیر ہے۔

الاقصیٰ کشیدگی، اسرائیل اور اردن کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ ختم

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پابندیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرغور کے لیے اردن اور اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والا اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا ہے۔

اسرائیل مسجد اقصیٰ نمازیوں کے لیے فوری کھول دے:اردن

اردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی ریاست کی عاید کردہ نئی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قبلہ اول کو فلسطینی نمازیوں کے لیے فوری طور پرکھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں روزہ داروں پرتشدد، اردن کا اسرائیل سے احتجاج

گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں گھس کر وہاں پرموجود نمازیوں، روزہ داروں اور معتکفین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کے خلاف اردن نے اسرائیل سےسخت احتجاج کیا ہے۔

یہودیوں کے قبلہ اول پردھاوے، اردن کا اسرائیل سے احتجاج

یہودی آباد کاروں کومسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کی کھلی چھٹی دینے اور انہیں پولیس اور فوج کی طرف سے مکمل تحفظ فراہم کرنے پراردن کی حکومت نے اسرائیل سے شدید احتجاج کیا ہے۔

مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوے ننگی مذہبی جارحیت ہے: اردن

اردن کی حکومت نے سیکڑوں یہودی شرپسندوں کے بدھ کے روز قبلہ اول اور پرانے بیت المقدس پر دھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہا پسندوں کی ننگی مذہبی جارحیت قرار دیا ہے۔ اردن کا کہنا ہے کہ سیکڑوں کو پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کے لیے جانے کی اجازت دینا کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش ہے۔

یہودیوں کی قبلہ اول پرچڑھائی منظم مذہبی غنڈہ گردی ہے:اردن

اردن کی حکومت نے انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں یہودیوں کی قبلہ اول پر چڑھائی صہیونی ریاست کی منظم مذہبی غنڈہ گردی ہے۔

اسرائیل اور اردن کی شام سے متصل سرحد پربفرزون کی کوششیں

اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو شام کی سرحد پر بفر زون کے قیام کی کوششیں شروع کی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اردن اور اسرائیل کے درمیان بھی بفر زون کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد شام میں جاری خانہ جنگی کےدوران ایران ملیشیا اور حزب اللہ کو صہیونی ریاست کی سرحد سے دور رکھنا ہے۔

بیت المقدس میں شہداء کی بے حرمتی پر اردن کا اسرائیل کو انتباہ

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اردنی شہداء کی باقیات کی بے حرمتی کی خبروں پر اردنی حکومت کی طرف سے شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئےاسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ شہداء کے جسد خاکی کی بے حرمتی سے باز رہے۔

اردن:سات اسرائیلی لڑکیوں کے قتل کےالزام میں گرفتار فوجی 20 سال بعد رہا

اردنی حکام نے سات اسرائیلی لڑکیوں کے قتل میں گرفتار ایک فوجی اہلکار احمد الدقامسہ کو 20 قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا ہے۔