چهارشنبه 30/آوریل/2025

اردن

امریکا امن عمل کا ثالث نہیں بلکہ فریق بن چکا:اردنی پارلیمان

اردنی پارلیمانن کی خارجہ امور سے متعلق کمیٹی نے باور کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد امریکا مشرق وسطیٰ کے امن عمل کا ثالث نہیں بلکہ فریق بن چکا ہے۔

القدس فلسطینی ریاست کا دارالحکومت، کوئی متبادل قبول نہیں: اردن

اردن نے بیت المقدس کے مغربی اور مشرقی حصوں کو باہم ملانے کے اسرائیلی قانون کی مذمت کرتے ہوئے اسے القدس کے حوالے سے ایک نئی اسرائیلی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

’اردن۔ اسرائیل گیس پروجیکٹ‘ عمان نے 21 لاکھ ڈالرمختص کردیے

اردن نے اسرائیل کے ساتھ پائی جانے والی سفارتی کشیدگی کے علی الرغم صہیونی ریاست کے ساتھ مشترکہ گیس پروجیکٹ کے لیے اکیس لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔

صدر ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کو کسی کی سیاسی حمایت حاصل نہیں:اردن

اردن نے باور کرایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کو کسی سطح کی بھی سیاسی حمایت حاصل نہیں ہے۔ القدس کے حوالے سے امریکا ایک متنازع فیصلہ کرکے دنیا میں تنہا ہوگیا ہے۔

دفاع القدس کے لیے اردن اور لبنان میں مظاہرے جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے اقدام کے خلاف فلسطین کے علاوہ دوسرے عرب ممالک میں مظاہرے جاری ہیں۔

بیت المقدس میں اردن کے تاریخی کردار کو بھلایا نہیں جاسکتا: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اردنی پارلیمنٹ کے سپیکر عاطف الطراونہ سے بات کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لئے اردن کی جانب سے ادا کئے جانے والے کردار کی تعریف کی۔

اسرائیل سے سفارتی بحران کے حل کے لیے اردن کی چار شرائط

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اردن کی حکومت نے 23 جولائی کو عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے ایک اہلکار کے ہاتھوں دو اردنی شہریوں کے قتل کے بعد پیدا ہونے والے بحرران کے حل کے لیے اسرائیل کے ساتھ چار شرائط پیش کی ہیں۔

’بحر مردار کینال‘ پر اردن کو بلیک میل کرنے کی اسرائیلی کوشش

صہیونی ریاست نے اردن پر عمان میں سفارت خانہ دوبارہ کھلوانے کے لیے مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ رپورٹس کےمطابق قابض صہیونی فوج نے بحر مردار کینال منصوبے کو بند کرنے کی دھمکی دے کر اردن کو بلیک میل کرنے کی نئی سازش شروع کی ہے۔

پبلک مقامات پراسرائیلی سیکیورٹی گارڈ کو گولی مارنے کا اختیار

اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں پبلک مقامات جیسے بازاروں، سیاحتی مقامات، ریلوے اسٹیشنوں وغیرہ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو کسی بھی مشتبہ فلسطینی کو گولی مارنے یا اسے گرفتار کرنے کا اختیار دیا ہے۔

’اعلان بالفور‘ کے خلاف اردن میں مظاہرے، اسرائیلی پرچم نذرآتش

فلسطین میں یہودیوں کے قومی وطن کے قیام کے لیے برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بدنام زمانہ اعلان بالفور کے ایک سو سال پورے ہونے پر گذشتہ روز اردن میں مظاہرے کیے گئے۔ ان احتجاجی مظاہروں کی کال مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے سیاسی ونگ اسلامک ایکشن فرنٹ کی طرف سے دی گئی تھی۔