پنج شنبه 01/می/2025

اردن

القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا اعلان نہیں مانتے:اردن

اردن کی حکومت نے امریکا کی طرف سے تل ابیب میں قائم اپنے سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔ اردن کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کا اعلان باطل ہے اور اس سے القدس سے متعلق عالمی قانون پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

طویل تعطل کےبعد اسرائیلی سفیر کی اردن آمد، ذمہ داریاں سنھبال لیں

اسرائیل اور اردن کے درمیان کئی ماہ کے سفارتی تعطل کے بعد کل سوموار کو اسرائیل کے نئے سفیر نے عمان میں اپنی ذمہ داریاں سنھبال لیں۔ اسرائیل نے امیر فائسبورڈ کو اردن میں نیا سفیر مقرر تعینات کیا ہے۔

اسرائیل عبادت کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کررہا ہے:اردن

اُردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے بڑھتے واقعات اور یہودی آبادکاروں کے قبلہ اول پر دھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اردن کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست عبادت کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کررہی ہے۔

اُردنی شہری ڈیڑھ سال بعد اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد وطن واپس

اردن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو اسرائیلی جیل سے رہا کر دیا گیا جس کے بعد وہ واپس عمان پہنچ گئے ہیں۔

فلسطینی گرجا گھروں کی املاک پر اسرائیلی ٹیکس ناقابل قبول: اردن

اُردن کی حکومت نے بیت المقدس میں مسیحی برادری کے مذہبی مقدس مقامات کے زیرانتظام جائیدادوں پر ٹیکس عاید کرنے کی اسرائیلی پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

نئے سفیر کی تعیناتی بارے اسرائیل نے کوئی درخواست نہیں دی:اردن

اردنی حکومت کے ایک مصدقہ سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے عمان حکومت کو اردن میں نئے سفیر کی تعیناتی کے بارے میں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

بحیرہ روم میں ’گیس وسائل‘ کی ملکیت کا اسرائیلی دعویٰ مسترد

اسرائیل کی جانب سے بحیرہ روم کے بلاک نمبر 9 میں قدرتی وسائل پر ملکیت کے دعوے پر اردن نے احتجاج کرتےہوئے صہیونی ریاست کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیا ہے۔

کئی ماہ کے تعطل کے بعد اردن میں اسرائیلی سفارت خانہ کھل گیا

اسرائیل اور اردن کے درمیان کئی ماہ کے سفارتی تعطل کے بعد کل منگل کو اردن کے صدر مقام عمان میں اسرائیل کا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا گیا۔

اسرائیل نے دواردنی شہریوں کے قتل پر باضابطہ معافی مانگ لی

صہیونی حکومت نے کئی ماہ کی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے کے بعد بالآخر اردن سے اس کے دو شہریوں کے وحشیانہ قتل کے واقعے میں قصور وارہونے کا اعتراف کرتے ہوئے عمان سے معافی مانگ لی۔

فلسطین میں یہودی کالونیاں غیرقانونی ہیں:اردن

اُردن کی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی کالونیوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عاید کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔