پنج شنبه 01/می/2025

اردن

بیت المقدس کی شناخت مٹانے کی سازش کی جا رہی ہے: شاہ عبداللہ دوم

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ بیت المقدس کا تاریخی، عرب اور اسلامی تشخص مٹانے کی منظم سازش کی جا رہی ہے۔ اردن ان سازشوں کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔

اردنی اور روسی وزراء خارجہ کی شام اور فلسطین کے امور پر بات چیت

اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور ان کے روسی ہم منصب سیرگی لافروف نے شام اور فلسطین کے مسائل پر ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

اردن میں اسرائیل کے نئے سفیر نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

اسرائیلی اخبارات کے مطابق اردن میں نئے اسرائیلی سفیر نے اپنی سفارتی اسناد اردنی حکومت کو پیش کر دی ہیں۔

اردن نے ’کنفیڈریشن‘ سے متعلق محمود عباس کا بیان مسترد کر دیا

اردن کی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا وہ بیان مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل اور اردن تیار ہوں تو فلسطین اردن کے ساتھ ’کنفیڈریشن‘ کے لیے آمادہ وتیار ہے۔

صدر عباس نے اردن سے کنفیڈریشن اور تبادلہ اراضی تجویز قبول کرلی

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے امریکی انتظامیہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اردن۔ فلسطین کنفیڈریشن کے قیام اور اسرائیل کے ساتھ ارضی کے تبادلے کی تجاویز پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

’اونروا‘ کی امداد بند کرنے پر عرب وزراء خارجہ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

اردن کی حکومت نے امریکا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے نگران ادارے ’اونروا‘ کی مالی امداد بند کرنے کے فیصلے کے بعد عرب وزارء خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس گردی اسرائیل کی مذہبی جارحیت ہے: اردن

اردن نے جمعہ کے روز اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو فلسطینی نمازیون کے لیے بند کیے جانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے اسے اسرائیل کی مذہبی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت قرار دیا ہے۔

اردن: مسلح تصادم میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی

اُردن کے حکام کا کہنا ہے کہ ’السلط‘ شہر میں اشتہاری دہشت گردوں کے ایک گروپ کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران مشتبہ دہشت گردوں کی فائرنگ اوردستی بموں سے کم سے کم چار فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔

’اونروا‘ کو ختم کیا گیا تو ایک نیا اور خطرناک بحران پیدا ہوگا:اردن

اردن کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی پناہ گزینوں کی نگرانی اور بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ’ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘[اونروا] کو ختم کیا گیا تو اس کے نتیجے میں خطے میں ایک نیا بحران پیدا ہوجائے گا۔

خالد مشعل نجی دورے پر اردن پہنچ گئے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نجی دورے پر اپنے اہل خانہ سے ملنے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے ہیں۔