جمعه 15/نوامبر/2024

اردن

اردن کی القدس میں عیسائیوں عبادت گاہوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

اردن کے شاہی خاندان کی القدس امور کی شاہی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل (اردن کے شاہی دربار سے وابستہ) عبداللہ کنعان نے اتوار کو کہا ہے "القدس میں عیسائیوں کے مقدس مقامات پر اسرائیلی حملے بیت المقدس کی عربی اور اسلامی شناخت، اس کے طول و عرض اور مواد کے خلاف ایک خطرناک ہتھیار ہے۔ کیونکہ القدس شہر کی شناخت جو پانچ ہزار سال سے زیادہ پرانی ہے۔"

یورپ، اردن، اتھارٹی کی عیسائیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت

کل جمعہ کے روز یورپی یونین نے مقبوضہ بیت المقدس میں قابض عدالت کے فیصلے کے خلاف خبردار کیا ہے کہ یونانی آرتھوڈوکس پیٹریارکیٹ کی اپیل کو مسترد کرنے کے خلاف یونانی آرتھوڈوکس املاک کو Ateret Cohanim کی طرف سے ضبط کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے فلسطینیوں کو بے دخلی کا خطرہ لاحق ہے۔

اردنی حکومت سے حماس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا مطالبہ

اردن کی سب سے پرانی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے جنرل سپر وائزر جنرل عبد الحمید ذنیبات نے اپنے ملک کی حکومت سے "تمام فلسطینی دھڑوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] فلسطینی قوم کی نمائندہ تنظیم ہے اور اسے کسی صورت میں نٖظراندازنہیں کیا جا سکتا ہے۔

اردن کو "اسرائیل” سے وجودی اور اسٹریٹجک خطرے کا سامنا ہے:تجزیاتی رپورٹ

اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک غیر منافع بخش ادارے ’انسٹی ٹیوٹ فار پولیٹکس اینڈ سوسائٹی‘ نے ایک "پوزیشن اسسمنٹ" پیپر جاری کیا ہے جس میں اردن کے مفادات پر اسرائیل کے موجودہ موقف اور بیانیے کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ اس میں اردن کے تصور میں ایک بنیادی تبدیلی کو ظاہر کیا گیا ہے اور اس پر عمان کے تحفظات واضح کیے گئے ہیں۔

اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ اب موجود نہیں رہا: سابق اردنی وزیر

اردن کے سابق نائب وزیر اعظم ممدوح العبادی نے کہا ہے کہ "وادی عرب معاہدہ (اردن اسرائیل امن معاہدہ) اب مسجد اقصیٰ اور مقدسات کی صہیونی خلاف ورزیوں اور اردنیوں کے حوالےسے عدم احترام کا مظاہرہ کرنے کے باعث اپنا وجود کھو کا ہے۔

اردن کا اسرائیل پر جوہری پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

اردنی اٹامک انرجی کمیشن کے سربراہ خالد طوقان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے پچھلے کچھ سالوں میں اردن کے جوہری پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے تاہم ماضی میں اسرائیل نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

اسرائیل کا اردن سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی ناکام بنانے کا دعویٰ

قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے اردن کے ساتھ سرحد کے پار ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔

الاقصیٰ میں محافظوں کی تعداد بڑھانے کی اردنی درخواست مسترد

عبرانی اخبار ’اسرائیل ہیوم‘ نے جمعہ کو انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ میں محافظوں کی تعداد بڑھانے کی اردن کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

فلسطینی صورتحال پر اردن، مصر اور امارات کا غیر اعلانیہ سربراہ اجلاس

کل اتوار کو مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ امن کے مواقع کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات سے باز رہے۔ تینوں ممالک نے دو ریاستی حل کے لیے فریقین کےدرمیان بامقصد مذاکرات کی بحالی کی ضرورت اور اہمیت پر بھی زور دیا۔

اردن میں دفاع مسجد اقصیٰ کے لیے عظیم الشان ریلی

اردن کے صدر مقام عمان میں ہزاروں اردنی شہریوں نے قبلہ اول کے دفاع کے لیے ایک جلوس نکلا۔ جلوس کا آغاز عمان میں مسجد الحسینی سے ہوا جس کے بعد اس میں مزید مساجد سے ریلیوں کی شکل میں لوگ شامل ہوتے چلے گئے۔