
اردن: اسرائیلی سیاحوں کو سہولیات دینے پر میئر کی برطرفی کے لیے مظاہرے
ہفتہ-4-مئی-2019
اردن کے شہر الکرک کے میئر کی طرف سے اسرائیلی سیاحوں کوسہولیات دینے پر اردنی عوام میں سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ الکرک شہر میں سول سوسائٹی، پیشہ ور تنظیموں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے الکرک بلدیہ کے میئر کی برطرفی کے لیے مظاہرہ کیا۔