شنبه 16/نوامبر/2024

اردن

اردنی صحافیوں‌کی سب سے بڑی تنظیم کا بحرین کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان

اردن میں صحافیوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم نے رواں ماہ کے آخر میں‌ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں‌ ہونے والی امریکی اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ عمان کی جرنلسٹ یونین کی طرف سے تنظیم سے منسلک صحافیوں اور ملک بھر کے نامہ نگاروں پر زور دیا ہے کہ وہ بھی منامہ میں امریکی مطالبے پر ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ پر زور دیا ہے۔

امریکی ایلچی کی آمد کے خلاف اردن میں امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور ان کے خصوصی مشیر جیرڈ کوشنر کی قیادت میں وفد کے دورہ عمان کے خلاف امریکی سفارت خانے کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ہزاروں مقامی شہریوں اور فلسطینی پناہ گزینوں‌ نے شرکت کی۔

اسرائیلی ریاست قبلہ اول کے خلاف یہودی سازشوں سے باز رہے: اردن

اردن کی وزارت خارجہ نے اسرائیل سے مسجد اقصیٰ کے خلاف یہودی آباد کاروں‌ کی اشتعال انگیزی فوری طور پر بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اردنی حکومت کا کہنا ہے کہ یہودی آبادکاروں کی ماہ صیام میں‌ قبلہ اول کی بے حرمتی، نمازیوں کو ہراساں کرنا اور محکمہ اوقاف کے عملے کو زدو کوب کرنا ناقابل قبول اقدام ہے۔

اردنی تنظیم کا فلسطینی مزاحمت کاروں کی بہادری پر خراج تحسین

اردن میں اخوان المسلمون کے سیاسی ونگ اسلامک ایکشن فرنٹ نے حالیہ ایام میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی طرف سے جرات مندانہ جواب دینے پر فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے خلاف عرب ممالک میں مظاہرے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے خلاف عرب ممالک میں احتجاجی مظاہرے اور سوشل میڈیا پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی حمایت میں زور دار مہم سامنے آئی ہے۔

اردن: اسرائیلی سیاحوں کو سہولیات دینے پر میئر کی برطرفی کے لیے مظاہرے

اردن کے شہر الکرک کے میئر کی طرف سے اسرائیلی سیاحوں کوسہولیات دینے پر اردنی عوام میں سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ الکرک شہر میں سول سوسائٹی، پیشہ ور تنظیموں اور عام شہریوں‌ کی بڑی تعداد نے الکرک بلدیہ کے میئر کی برطرفی کے لیے مظاہرہ کیا۔

عبداللطیف عربیات ۔ فلسطین کو دل ونگاہ میں بسائے دنیائے فانی سے رخصت!

اردن میں اخوان المسلمون کے سرکردہ رہ نما عبداللطیف عربیات عمر مستعار کا ایک بڑا حصہ سیاست، مذہب، دین اور فلسطینی کاز کی خدمت میں بسر کرنے کے بعد آخر کار ہم سے جدا ہوکر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے کوچ کر گئے۔

سعودی عرب کی گرفتار اردنی صحافی کی رہائی کی یقین دہانی

اردن کی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب نے گرفتار اردنی صحافی عبدالرحمان فرحانہ کو رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اردن میں نصرت فلسطین کے لیے شہرشہرریلیاں،لاکھوں افراد کی شرکت

اردن کے مختلف شہروں‌میں جمعہ کے روز لاکھوں افراد نے نصرت فلسطین ریلیاں نکالیں۔ ان ریلیوں میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

اردن میں اخوان المسلمون کے رہ نما کا جمعہ کے خطبہ کے دوران انتقال

اردن میں اخوان المسلمون کے سرکردہ رہ نما اور پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر عبداللطیف عربیات جمعہ کے روز جمعہ کے خطبہ کے دوران انتقال کر گئے۔