جمعه 02/می/2025

اردن

فلسطینی نژاد اردنی شہید کا جسد خاکی عمان میں اس کے ورثاء کے حوالے

اسرائیلی حکام نے چند روز قبل جیل میں کینسر کے باعث جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینی نژاد اردنی شہری سامی ابو دیاک کا جسد خاکی عمان میں موجود اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

الخلیل میں یہودی کالونی کا منصوبہ ناقابل قبول ہے: اردن

اردن کی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی تاریخی شہر الخلیل کے وسط میں اسرائیل کے یہودی بستی کے قیام کے مذموم منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔

اردن میں ایک اسرائیلی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ

اردن کی حکومت نے غیرقانونی طورپر اردن میں داخل ہونے والے ایک اسرائیلی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سامی ابو دیاک شہید جس کی آخری خواہش بھی پوری نہ ہوسکی!

'میری زندگی کے لمحات پورے ہونے کو ہیں۔ میری حیات مستعار کے لیل ونہار پورے ہوچکے ہیں۔ میں اس وقت بہ ظاہر ایک اسپتال میں ہوں مگرمیرے ہاتھوں میں ہتھکڑی اور پائوں میں بیڑیاں ہیں۔ جیلروں کی پوری کوشش اور خواہش کہ قیدی ان کے سامنے زندگی کی بازی ہار دیں۔ وہ ہماری تکالیف اور مصائب پرلذت اور لطف حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں ہر زندہ ضمیر انسان سے مخاطب ہوں۔ میں اپنی زندگی کے آخری لمحات میں جی رہا ہوں۔ میری خواہش اورآخری تمنا ہے کہ میں اپنی ماں کی گود میں جان جان آفریں کے سپرد کروں۔ میری موت کے وقت میرے اہل خانہ، عزیز اقارب اور دوست احباب میرے پاس ہوں اور میں اپنے پیاروں کی موجودگی میں اپنی جان دوں'۔

اردن کا اسرائیل سے شہید ابو دیاک کا جسد خاکی حوالے کرنے کا مطالبہ

اردنی حکام نے اسرائیلی حکومت سےجیل میں دوران حراست مجرمانہ غفلت کے باعث فوت ہونے والے فلسطینی قیدی سامی ابودیاک کا جسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی وفد کی شرکت، اردن نے کانفرنس کا انعقاد منسوخ کر دیا

اردن کی حکومت نے عوامی حلقوں کے دبائو پر عمان میں اعلان کردہ بین المذاہب کانفرنس اسرائیلی وفد کی ممکنہ شرکت کی وجہ منسوخ کر دی۔

اردن میں ایک اسرائیلی کو گرفتار کر لیا گیا

اردنی حکام نے بتایا ہے کہ چند ہفتے قبل اردن میں غیرقانونی طور پرداخل ہونے والے ایک اسرائیلی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اسرائیلی تک اسرائیل قونصل خانے کو رابطے اور ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔

اردن نے اسرائیل کو لیز پر دیے اپنے دونوں علاقے واپس لے لیے

اردن نے 25 سال قبل سنہ 1994ء کو اسرائیل کو لیز پردیئے اپنے دو سرحدی علاقے الباقورہ اور الغمر صہیونی ریاست کے دبائو اور مطالبے کے باوجود واپس لے لیے۔

لیز پر دیے گئے اردنی علاقوں میں اسرائیلیوں کے داخلے پر پابندی

اردنی حکام نے اسرائیلی عہدیداروں کو بتایا ہے کہ عمان نے تل ابیب کو لیز پر دیئے گئے علاقوں 'الباقورہ' اور 'الغمر' میں کل اتوار سے اسرائیلیوں کے داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔

اسرائیل میں گرفتار دو اردنی شہری رہائی کے بعد عمان پہنچ گئے

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار دو فلسطینی نژاد اردنی شہری ھبہ اللبدی اور عبدالرحمان مرعی بدھ کے روز اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد واپس اردن پہنچ گئے ہیں۔