جمعه 02/می/2025

اردن

اردن، تیونس کی فلسطین سے متعلق اتفاق پیدا کرنے کی مساعی

اردن اور تیونس نے قضیہ فلسطین سے متعلق بیانیے میں عرب ممالک میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں آگے بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔ دونوں عرب ممالک کا کہنا ہے کہ قضیہ فلسطین سے متعلق عرب ممالک کے موقف میں ہم آہنگی ضروری ہے۔

عالمی برادری اسرائیل کو بیت المقدس میں یہودی آبادکاری سے روکے: اردن

اردن کی حکومت نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں ساڑھے تین ہزار مکانات کی تعمیر کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ اردن نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کو مقبوضہ بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع سے روکے۔

سنچری ڈیل کے خلاف اردن اور لبنان میں مظاہرے

امریکا کے مشرق وسطیٰ کےلیے جاری کردہ نام نہاد امن منصوبے'سنچری ڈیل' کے خلاف اردن اور لبنان میں بڑے پیمانے پرمظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

اردن کی فلسطین میں اسرائیل کے’ایکسپریس ٹرین’ منصوبے کی مذمت

اُردن نے اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب سے ملانے کے لیے ٹرین کے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔

اردن کی میزبانی میں‌اسرائیل کے ساتھ ‘دوستانہ ورکشاپ’کے انعقاد کی مذمت

اردن کی میزبانی میں اسرائیل کے ساتھ دوستی کے لیے آئندہ ہفتے عمان میں ہونے والی کانفرنس پر عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

اردن کا صدی کی ڈیل سے متعلق موقف قابل ستائش ہے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے امن منصوبے'صدی کی ڈیل' کے حوالے سے اردن کے اصولی اور جرات مندانہ موقف کی تحسین کی ہے۔

اسرائیل سے گیس کی خریداری کے خلاف اردن میں مسلسل احتجاج جاری

اسرائیل سے گیس کی خریداری کے خلاف اردنی عوام کی طرف سے مسلسل تیسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیل کے ساتھ گیس کا سمجھوتہ، اردنی پارلیمنٹ میں تنازع کا باعث

اسرائیل اور اردن کے درمیان طے پایا گیس معاہدہ گذشتہ بدھ کے روز نافذ العمل ہوگیا۔ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان 2016ء میں طے پایا تھا۔

اُردن اسرائیل سے گیس کی درآمد پرکیوں مجبور ہوا؟

سال 2020ء کے آغاز سے اسرائیل نے عرب ملک اردن اور مصر 'لیویتھن گیس فیلڈ' سے گیس کی سپلائی شروع کردی ہے۔ اردن جیسا بڑا عرب ملک اسرائیل سے گیس کی برآمد پرکیوں مجبور ہوا؟ اور کیا عوامی دبائو اور گیس ڈیل مخالف احتجاجی تحریک اس معاہدے کو رکوا سکے گی؟۔ اس رپورٹ میں انہی سوالات کے جواب تلاش کیے جا رہےہیں۔

اسرائیلی جیل میں شہید فلسطینی اردن میں سپرد خاک

اسرائیلی جیل میں کینسر کی موذی بیماری اور اسرائیلی حکام کی جانب علاج میں غفلت برتنے کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی نژاد اردنی سامی ابو دیاک کو عمان میں سپرد خاک کردیا گیا۔