شنبه 16/نوامبر/2024

اردن

اردن میں پھنسے 2000 فلسطینیوں کی وطن واپسی یقینی بنانے کا فیصلہ

اردن میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے سفارت خانے کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اردن میں 2000 فلسطینی وطن واپسی کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہیں جلد ہی غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

‘یواین’ ایجنسی کی اُردن میں فلسطینی پناہ گزینوں میں ادویات تقسیم

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ داراقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' کی طرف سے اردن میں فلسطینی پناہ گزینوں میں ادویات اور طبی آلات تقسیم کیے گئے۔

اردن میں فلسطینی پناہ گزین کرونا وباء سے کتنے محفوظ ہیں؟

اس وقت پوری دنیا میں لاکھوں کی تعداد میں فلسطینی پناہ گزین اقوام متحدہ کے زیر نگرانی 'ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی' (اونروا) کے زیرانتظام پناہ گزین کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔

کرونا وائرس کا خطرہ، اردن میں لاک ڈائون کرفیو نافذ

اردن کی حکومت نے جمعہ کے روز کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈائون اور کرفیو نافذ کردیا ہے۔

اردن:حسین کینسرسینٹرکی جانب سے فلسطینی بچوں کے علاج کے لیے فنڈ قائم

اردن میں کنگ حسین کینسر فاؤنڈیشن نے فلسطینی بچوں کے علاج میں مدد کے لیے ایک فلاحی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فنڈ کے تحت جمع ہونے والی رقم سے کینسر کا شکار فلسطینی بچوں بالخصوص غرب اردن اور غزہ کی پٹی کے کینسر زدہ بچوں کے علاج میں مدد کی جائےگی۔

اردن، تیونس کی فلسطین سے متعلق اتفاق پیدا کرنے کی مساعی

اردن اور تیونس نے قضیہ فلسطین سے متعلق بیانیے میں عرب ممالک میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں آگے بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔ دونوں عرب ممالک کا کہنا ہے کہ قضیہ فلسطین سے متعلق عرب ممالک کے موقف میں ہم آہنگی ضروری ہے۔

عالمی برادری اسرائیل کو بیت المقدس میں یہودی آبادکاری سے روکے: اردن

اردن کی حکومت نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں ساڑھے تین ہزار مکانات کی تعمیر کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ اردن نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کو مقبوضہ بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع سے روکے۔

سنچری ڈیل کے خلاف اردن اور لبنان میں مظاہرے

امریکا کے مشرق وسطیٰ کےلیے جاری کردہ نام نہاد امن منصوبے'سنچری ڈیل' کے خلاف اردن اور لبنان میں بڑے پیمانے پرمظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

اردن کی فلسطین میں اسرائیل کے’ایکسپریس ٹرین’ منصوبے کی مذمت

اُردن نے اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب سے ملانے کے لیے ٹرین کے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔

اردن کی میزبانی میں‌اسرائیل کے ساتھ ‘دوستانہ ورکشاپ’کے انعقاد کی مذمت

اردن کی میزبانی میں اسرائیل کے ساتھ دوستی کے لیے آئندہ ہفتے عمان میں ہونے والی کانفرنس پر عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔