جمعه 15/نوامبر/2024

اردن

غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق امن عمل کو تباہ کردے گا: اردن

اردن نے ایک بار پھراسرائیل کو خبر دار کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں پراپنی خود مختاری کے قیام سے باز رہے ورنہ اس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں امن کی تمام کوششیں تباہ ہوجائیں گی۔

تحریک فتح کے ممتاز مزاحمتی لیڈر کا اردن میں انتقال

تحریک فتح کے ایک سرکردہ مزاحمتی رہ نما جمال حسن عایش کل اتوار کے روز اردن کے دارالحکومت عمان میں 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق پرخاموش نہیں رہ سکتے:اردن

اردن کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو اسرائیلی خود مختاری میں شامل کرنے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے جن کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔

اردن کے ساتھ امن معاہدہ برقرار رکھیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اردن کے مابین طے پانے والے امن معاہدے کو ہرقیمت پر برقرار کھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اردن کے ساتھ امن معاہدے کو برقرار رکھنے سے علاقائی استحکام اور سلامتی میں مدد ملے گی۔

اردن کی عدالت میں فلسطینی کے ٹرائل پرحماس کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اردن کی ایک اسٹیٹ سیکیورٹی عدالت میں سابق فلسطینی اسیر کے ٹرائل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ سابق فلسطینی اسیر کا اردنی عدالت میں دشمن کے خلاف مزاحمت کے الزام میں ٹرائل قابل مذمت اقدام ہے۔ حماس اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

اردنی پارلیمنٹ کی قبلہ اول پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی شدید مذمت

اردن کی پارلیمنٹ میں فلسطین سے متعلق کمیٹی نے قبلہ اول پر یہودی آبادکاروں کے پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں دھاوے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

امریکا کو بتادیا کہ غرب اردن کے الحاق کا اعلان قبول نہیں کریں گے: اردن

اردن نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کہا کہ غرب اردن کے علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری کا اعلان ناقابل قبول ہے۔

امریکا کی دھمکیوں پراردن کی خاموشی حیران کن ہے:احلام تمیمی

فلسطینی نژاد اردنی خاتون رہ نما احلام تمیمی نے اردنی عدالت کی طرف سے امریکا کی حوالگی سے انکار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا نے اردن کی حکومت پر مجھے حوالے کرنے کے لیے دبائو ڈالنے کی پوری کوشش کی مگر اردن کی عدالیہ آزاد ہے جس نے امریکی دبائو کو مسترد کر دیا۔

اردن کی فلسطین میں اسرائیل کے نئے آباد کاری منصوبے کی شدید مذمت

اردن کی وزارت خارجہ نے فلسطین کےعلاقے غرب اردن میں یہودی آبادکاروں کے لیے مزید سات ہزار مکانات کی تعمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اردن میں پھنسے فلسطینیوں کی وطن واپسی کا عمل شروع

اردن میں پھنسے دو ہزار فلسطینیوں کی مرحلہ وار واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔۔ گذشتہ روز الکرامہ گذرگاہ سے فلسطینیوں کا ایک گروپ اردن سے فلسطین کے علاقے اریحا پہنچا۔