ایران۔ سعودیہ کشیدگی قضیہ فلسطین کے لیے تباہ کن ہے!
جمعرات-16-نومبر-2017
فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے نئی سیاسی دستاویزکے بعد علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کا از سرنو جائزہ لیا ہے۔ حماس پڑوسی عرب ممالک کے ساتھ خوش گوار تعلقات کے قیام کے لیے عرب حکومتوں کے ساتھ رابطے بڑھا رہی ہے۔ حال ہی میں حماس اور فتح کے درمیان مصر کی ثالثی کے تحت طے پائے مصالحتی معاہدے کے بعد جماعت کے سیاسی ششعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عرب حکمرانوں جن میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم بھی شامل تھے کے ساتھ رابطے کیے اور انہیں فلسطینی قومی مصالحت کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔