
اردنی انتظامیہ صہیونیوں سے مل گئی، نصرت اقصیٰ کانفرنس پر پابندی
پیر-21-نومبر-2016
اردنی انتظامیہ نے کرک شہر میں نصرت اقصیٰ کے عنوان سے ایک تقریب کے انعقاد پر پابندی عاید کرنے کے بعد جلسہ گاہ پر پانی چھوڑ کر اسے کیچڑ میں تبدیل کردیا تاکہ وہاں پر لوگ جمع نہ ہوسکیں۔ دوسری جانب اردن کی مذہبی، عوامی اور سماجی تنظیموں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو صہیونیت نوازی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔