شنبه 16/نوامبر/2024

ارامکو

ارامکوحملوں کا الزام بکواس،برطانیہ سعودی عرب کواسلحہ کی فروخت بند کرے

ایران نے برطانیہ کی طرف سے سعودی عرب کی ارامکو تیل تنصیبات پرحملوں میں تہران کے ملوث ہونے کا الزام بکواس اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ ایران پردبائو ڈالنے کے بجائے یمن میں سعودی فوج کی انسانی حقوق کی پامالیوں پرتوجہ مرکوز کرے۔

ارامکو حملوں کی تحقیقات کے لیے ‘یواین’ ماہرین کی ٹیم سعودیہ پہنچ گئی

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس کے ماہرین اور تفتیش کاروں کی ایک ٹیم سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں کی تحقیقات کے لیے الریاض پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب نے ارامکو حملوں کے’ثبوت’ پیش کردیے

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی آرامکو کی دو تنصیبات پر حملہ یمن سے نہیں کیا گیا تھا جبکہ ایران نے ایسا ثابت کرنے کی بھرپور سعی کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال کیے گئے ڈرونز بھی حوثی ملیشیا کے استعمال شدہ ڈرونز سے بالکل مختلف تھے۔

سعودی عرب میں تیل تنصیبات پرحملوں کا الزام ‘بکواس’ ہے:ایران

ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کے اس الزام کو ’صریحاً دھوکے بازی’ قرار دیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب میں ہفتے کو ہونے والے ڈرون حملوں میں ایران ملوث ہے۔