جمعه 15/نوامبر/2024

اراضی پر قبضہ

یہودی آباد کاروں کی سلفیت میں فلسطینی اراضی پرقبضے کی کوشش

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرسلفیت میں کل اتوار کے روز یہودی شرپسندوں کے ایک گینگ نے شہر کے مغرب میں واقع قصبے دیر استیا کے مغربی جانب "نبع المجور" ​فلسطینیوں کی اراضی پرحملہ کیا۔​

سلوان میں الحمرا کی اراضی میں اسرائیلی فوج کی کھدائیاں جاری

قابض اسرائیلی حکام اور سیٹلمنٹ ایسوسی ایشن نے مقبوضہ بیت القدس کے قصبے سلوان میں چند روز قبل قبضے میں لی گئی الحمرا کی اراضی کی کھدائی کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

نابلس میں قابض اسرائیلی فوج نے 3492 دونم اراضی پر قبضہ کر لیا

اسرائیلی قابض فوج نے نابلس کے جنوب مشرق میں واقع گاؤں عقربہ میں فلسطینی شہریوں کی 3492 دوم اراضی قبضے میں لےلی۔

قابض فوج نے سلفیت فلسطینی زرعی اراضی کوبلڈوز کردیا

فلسطین کےمقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے قراوت بنی حسان میں زیتون کے سینکڑوں درخت اکھاڑ پھینکے اور زرعی اراضی کو بلڈوز کردیا۔

یہودی آباد کاری سے رام اللہ کے مشرقی دیہی علاقے کوخطرات لاحق

فلسطینی سماجی کارکنوں اور صحافیوں نے رام اللہ کے مشرق میں "کوخاف حشاحر" بستی کے قریب، کفر مالک اور دیر جریر کے قصبوں میں شہریوں کی زمینوں پر آباد کاری کی بستیوں کے وسیع پھیلاؤ کی نشاندہی کی ہے۔

یہودی آباد کاروں کا شمالی وادی اردن میں فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضہ

کل بدھ کو یہودی آباد کاروں نے شمالی وادی اردن (شمالی مغربی کنارے) میں وادی الفاؤ کے علاقے میں زمینوں کی کھدائی کا عمل شروع کیا جس کا مقصد فلسطینیوں کی قیمتی اراضی پر قبضہ کرنا تھا۔

یہودی آباد کاروں کا قبرستان بنانے کے لیے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے ناجائز یہودی بستیوں میں لا کر بسائے گئے یہودی آباد کاروں کے قبرستانوں کو توسیع دینے کے لیے بھی فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

غرب اردن: فلسطینیوں کو اراضی خالی کرنے کے اسرائیلی نوٹس

کل جمعرات کو قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں بیت لحم کے مغرب میں واقع بتیر قصبے میں فلسطینی شہریوں کو اپنی زمین خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

فلسطینی اراضی ہتھیانے کا نیا صہیونی حربہ

قابض اسرائیلی فوج میں نام نہاد "سینٹرل ریجن کمانڈر" یہودا فاکس نے ایک "فوجی حکم" جاری کیا ہے جس میں یہودی آباد کاروں کو مغربی کنارے کی زمینوں کی فروخت میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہودی آباد کاروں کا غرب اردن میں 10 ایکڑ اراضی پرغاصبانہ قبضہ

قابض یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی سرپرستی اور معاونت میں فلسطینی شہریوں کی املاک اور اراضی ہتھیانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔