
اکتوبر میں مسجد ابراہیمی کی فضاء اذان سے 86 بار محروم
بدھ-2-نومبر-2016
قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پر پابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2016ء کے دوران مسجد ابراہیمی کے دروبام 86 بار اذان سے محروم رہے۔