جمعه 15/نوامبر/2024

اذان

اذان سے پریشان ہونے والے فلسطین سے نکل جائیں: وزارت اوقاف

فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کے نسل پرستانہ اور اسلام دشمن قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہیں مساجد میں گونجنےوالی اذان کی آواز سے پریشانی ہو رہی ہے وہ فلسطین سے نکل جائیں۔

’فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی، آگ سے کھیلنے کی اسرائیلی سازش‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے صہیونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور شمالی فلسطین کی مساجد میں اذان پر پابندی کی سازش کی شدید مذمت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کی مساجد میں اذان پر پابندی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

’اذان پر پابندی، اسرائیل مساجد پر پابندی کی راہ ہموار کر رہا ہے‘

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سرگرم بین الاقوامی قومی کونسل کے چیئرمین نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پر پابندی عاید کریں تو فلسطینی اپنے گھروں پر لاؤڈ اسپیکر لگائیں اور ان پر اذان دیں۔

مساجد میں اذان پر پابندی اسرائیل کی مذہبی دہشت گردی ہے: افتاء کونسل

مصر کے دارلافتاء نے فلسطینی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی اسرائیلی سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اذان پر پابندی کو اسرائیل کی مذہبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

فلسطین کی تمام مساجد میں تا قیامت اذان گونجتی رہے گی: احمد بحر

فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے صہیونی حکومت کی طرف سے فلسطین کی مساجد میں اذان دینے پرپابندی سے متعلق نئے قانون کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم اذان پرپابندی کے اسرائیلی قانون کو مسترد کردیں۔ فلسطین کی تمام مساجد میں تا قیامت اذان کی صدا گونجتی رہے گی۔

اذان پر پابندی سے متعلق متنازع قانون، کنیسٹ میں رائے شماری موخر

اسرائیلی پارلیمنٹ میں گذشتہ فلسطین کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پر پابندی سے متعلق قانون پر رائے شماری کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

آج مساجد تو کل کو گرجا گھراسرائیل کا نیا نشانہ ہوں گے:عیسائی پادری

فلسطین میں مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا اور رومن آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ بشپ عطاء اللہ حنا نے فلسطین میں مساجد میں اذان دینے پر اسرائیلی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج مساجد صہیونیوں کے نشانہ انتقام پر ہیں تو کل کو فلسطین میں عیسائیوں کی عبادت گاہوں پر پابندیاں عاید کی جائیں گی۔

مساجد میں اذان پرپابندیاں عالم اسلام کے خلاف اسرائیل کا اعلان جنگ ہے

فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں قائم مساجد میں اذان پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسےعالم اسلام اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے۔

کنیسٹ اذان سےگونج اٹھی،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

اسرائیلی کابینہ کی جانب سے بیت المقدس اور شمالی فلسطین کی تمام مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پرپابندی کا قانون منظور کیے جانے کے بعد حالات کافی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ گذشتہ روز اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] کے اجلاس کے دوران عرب کمیونٹی کے نمائندہ ایک مسلمان رکن کنیسٹ نے صہیونی پارلیمنٹ کے ایوان میں اذان دے کر صہیونیوں کو یہ پیغام دئا ہے کہ فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر پابندی کے کسی قانون کو قبول نہیں کریں گے۔

بیت المقدس کی فضاؤں میں تا قیامت اذانیں گونجتی رہیں گی!

مسلمانوں کے پہلے قبلہ[مسجد اقصیٰ] کی ناپاک صہیونیوں کے ہاتھوں آئے روز ہونے والی بے حرمتی کے مکروہ واقعات کے جُلو میں صہیونیوں نے ایک نئی اور ناپاک سازش تیار کی ہے، جس کے تحت قبلہ اول میں اذان دینے یا کم سے کم لاؤڈ اسپیکر پر اذٓان دینے پرپابندی عاید کیے جانے کی اسکیم تیار کی جا رہی ہے۔