جمعه 15/نوامبر/2024

اذان

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز عشا کی اذان دینے سے روک دیا

سنہ 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں بسنے والے فلسطینیوں نے کل جمعرات کے روز قبلہ اول میں زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانے اور یہودی آباد کاروں کے دھاووے ناکام بنانے کی مہم شروع کی ہے۔

مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز پر250 بار اسرائیلی پابندی

قابض صہیونی حکام نے رواں سال کے دوران اب تک اڑھائی سو بارمسجد ابراہیمی میں فلسطینیوں کو اذان دینے اور نماز ادا کرنے پرپابندی عاید کی۔

"جسے اذان سے تکلیف ہے وہ بیت المقدس سے نکل جائے”

مقبوضہ بیت المقدس کی دینی اور سماجی قوتوں نے باور کرایا ہے کہ بیت المقدس میں موجود مساجد کی اذانوں سے جسے تکلیف پہنچتی ہے وہ القدس سے نکل جائے۔

عرب ارکان نے اذان پرپابندی کا نام نہاد صہیونی قانون ناکام کرادیا

اسرائیلی کنیسٹ میں عرب رکن کنیسٹ ڈاکٹر احمد الطیبی نے کہا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے فلسطینی مساجد میں اذان پرپابندی سے متعلق ایک نسل پرستانہ آئینی بل کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی تھی مگر عرب ارکان نے کوشش کرکے اذان پاپندی کے قانون کو زمین برد کردیا۔

’صہیونی مسجد اقصیٰ کے میناروں سے اذان کی آواز خاموش نہیں کرا سکتے‘

فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے صہیونی ریاست کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور القدس کی دیگر مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پر پابندی کے نام نہاد قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت قرار دیا ہے۔

اپریل میں مسجد ابراہیمی 65 بار اذان سے محروم رہی!

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد الابراہیمی میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پرپابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اپریل 2017 کے دوران مسجد ابراہیمی میں 65 بار اذان دینے سے روکا گیا۔

فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی قبول نہیں کریں گے: اردن

اردن کی حکومت نے اسرائیلی کنیسٹ سے فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کے متنازع قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کا اسرائیلی قانون کابینہ سے منظور

اسرائیلی کابینہ نے بیت المقدس اور سنہ1948ء کے مقبوضہ شہروں میں قائم مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اذان پر پابندی کا متنازع قانون منظور کرلیا ہے۔

فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کا قانون دوبارہ زیربحث لانے کا فیصلہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ حکومت نے پرسوں اتوار کے روز کابینہ کے اجلاس میں فلسطین میں مساجد میں اذان پر پابندی کے قانون پر دوبارہ بحث کا فیصلہ کیا ہے۔

یہودی شرپسندوں کا مسجد پر دھاوا ، لاؤڈ اسپیکر، اذان کے الات کی توڑپھوڑ

قابض اسرائیلی فوجیوں اور یہودی شرپسندوں کے حملوں میں فلسطین کی مساجد اور ان میں موجود اذان کے آلات بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔ گذشتہ روز یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر ایک مسجد میں گھس کر اس کی بےحرمتی کی اور مسجد میں لگے اذان کے آلات اور لاؤڈ اسپیکر توڑ دیے۔