
بیت المقدس میں فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار
اتوار-22-مئی-2016
فلسطینی مرکزی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں سنہ 2015ء کے آخر میں جاری کردہ اعداد و شمار میں بیت المقدس کی کل آبادی 4 لاکھ 19 ہزار 108 نفوس بتائی گئی ہے۔ بیت المقدس کی آبادی کل فلسطین کا 9 اور غرب اردن کا 14.6 فی صد ہے۔