جمعه 15/نوامبر/2024

احمد عطون

قابض اسرائیل کے ساتھ جنگ کا اصل محرک مسجد اقصیٰ ہے:عطون

مقبوضہ بیت المقدس سےفلسطینی رکن پارلیمنٹ احمد عطون نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ ہر فلسطینی، جوان اور بزرگ کے لیے قابض ریاست کے ساتھ تنازع کا اصل محرک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کا بچہ بچہ قابض دشمن کے جرائم اور نسل پرستی سے بخوبی واقف ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے لیے حالات مزید سنگین ہوگئے

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن احمد عطون نے جیل میں ابو حمید کی مظلومانہ موت پر خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں بیمار فلسطینیوں کے لیے بہت زیادہ خطرات ہیں۔

شیخ جراح میں سمجھوتے کی تجویز ناقابل قبول ہے:احمد عطون

بیت المقدس سے بے دخل کیے گئے فلسطینی پارلیمنٹ کے رُکن احمد عطون نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام سے فلسطینی شہریوں کی بے دخلی کے معاملے پر اسرائیل سے سمجھوتہ کرنے کی تجویز قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری جنگ ثابت قدمی اور فلسطینی قوم اور وطن کے وجود کی جنگ ہے اور ہم یہ جنگ جاری رکھیں گے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن احمد عطون نے ایک پریس بیان میں کہا کہ الشیخ جراح کے فلسطینی باشندوں کو سمجھوتے کی تجویز پیش کرنا انہیں ان کے حقوق سے دست بردار کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تجویز ہماری فطری حق ، قومی اور اسلامی حق سے محروم رکھنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سمجھوتے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے الشیخ جراح کے فلسطینی باشندوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی دُشمن کی چالوں میں نہ آئیں اور دشمن کی تجاویز مسترد کردیں۔الشیخ جراح کا کہنا تھا کہ اب اس طرح کی تجاویز اور سمجھوتوں کا سلسلہ چل پڑا تو فلسطینی قوم اپنے حقوق سے مزید محروم ہوجائیں گے۔ادھر فلسطین کے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے الشیخ جراح کے فلسط

’اسرائیل ’ترقیاتی منصوبوں‘ کی آڑ میں القدس کو یہودیانے میں سرگرم‘

مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی پارلیمنٹ کے منتخب رکن احمد عطون نے کہا ہے کہ اسرائیل نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں القدس کو یہودیانے کی سازشیں کررہا ہے۔

فلسطینی رکن پارلیمنٹ احمد عطون ایک سال بعد اسرائیلی قید سے رہا

اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کےتحت پابند سلاسل فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور القدس سے بے دخل کیے گئے رہ نما احمد عطون کو 12 ماہ کی انتظامی قید کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی رکن پارلیمنٹ کو انتظامی قید کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کی طرف سے فلسطینی پارلیمنٹ کے ایک منتخب رکن احمد عطون کو بلا جواز چار ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ ان کی انتظامی قید کی دوسری سزا سزا ہے۔

فلسطینی رکن پارلیمنٹ کو اسرائیلی فوجی عدالت سے انتظامی قید کی سزا

اسرائیلی کی عوفر نامی ایک فوجی عدالت نے حراست میں لیے گئے ایک فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور القدس سے بے دخل فلسطینی سیاست دان احمد عطون کو بغیر کسی الزام کے چار ماہ کی قابل توسیع انتظامی قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں مکانات مسماری کی جنونی مہم چلا رہا ہے

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور القدس سے بے دخل فلسطینی سیاسی رہ نما احمد عطون نے کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست القدس میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے لیے جنونی مہم چلا رہا ہے۔ سنہ 1967 کے بعد گذشتہ ایک سال کے دوران بیت المقدس میں 2400 فلسطینی املاک جن میں زیادہ تر رہائشی مکانات شامل ہیں کو مسمار کیا گیا۔

فلسطینی اسیران کے خلاف صہیونی شرانگیزی میں غیرمسبوق اضافہ ہوا

بیت المقدس سے بے دخل کردہ فلسطینی رہ نما اور رکن پارلیمنٹ احمد عطون نے کہا ہے کہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی ریاست کی طرف سےفلسطینی اسیران کے خلاف غیر مسبوق جارحانہ طرز عمل اختیار کیا گیا ہے۔

اسرائیلی ریاست کرونا کو اپنے مذموم عزائم کے لیے استعمال کررہی ہے

فلسطینی پارلیمنٹ کے ایک سینیر رُکن اور سرکردہ فلسطینی سیاست دان احمد عطون نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست کی انتقامی اور اشتعال انگیز کارروائیوں کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کرونا وائرس کی وباء کو اپنے مذموم عزائم کو آگے بڑھانے اوراپنے تہویدی ارادوں کی تکمیل کے لیے استعمال کررہی ہے۔