جمعه 15/نوامبر/2024

احمد جرار

غاصب صہیونیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کا باب بند نہیں!

چند ہفتے پیشتر اسرائیلی وزیر دفاع اور انتہا پسند صہیونی سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطینی نوجوان مزاحمت کار’احمد جرار‘ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جرار ہاتھ سے نکل جانے وقت کے ساتھ کھیل رہا ہے‘ لائبرمین کا اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ وہ غرب اردن میں ایک یہودی آباد کار کےقاتل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

حماس اور فتح کی قربت سے غاصب صہیونی تشویش میں مبتلا!

حال ہی میں فلسطینی تنظیم تحریک فتح کے ایک مرکزی رہ نما نے اسرائیل کے عبرانی ٹی وی ’ائی 24‘ کو ایک انٹرویو دیا۔ اس انٹرویو میں تحریک فتح کے رہ نما احمد غنیم نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا دفاع کیا اور کہا کہ حماس فلسطینی قومی دھارے کا اہم ترین جزو ہے۔ کسی بھی قومی نوعیت کے معاملے میں حماس کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

احمد جرار نے صہیونی ریاست کے خوف کا حصار کیسے توڑا؟

ایک ماہ پیشتر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ’حفات گیلاد‘ یہودی کالونی میں ایک یہودی ربی کے قتل کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر احمد نصر جرار کا تعاقب شروع کردیا۔

حماس کمانڈرکی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت اسرائیلی کی دہشت گردی:حزب اللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ‘ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے الیامون قصبے میں ایک کارروائی کے دوران شہادت کو صہیونی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

احمد جرارکی شہادت کے روز دوسرے احمد جرار کی پیدائش!

منگل کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی نوجوان احمد نصر جرار کو طویل مقابلے کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا۔

شہید احمد نصر جرار قوم کا ہیرو ہے، اس کے قتل کا بدلہ لیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مقبوضہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے ساتھ بہادری سےلڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نوجوان مجاھد احمد نصر جرار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

طویل تعاقب کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہید کر ڈالا

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔