
اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتالی فلسطینی زندگی اور موت کی کشمکش میں
ہفتہ-17-دسمبر-2016
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے چار فلسطینی شہری گذشتہ کئی ہفتوں سے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دو اسیران انس شدید اور احمد ابوفارہ کی حالت نہایت تشویشناک ہے اور دونوں اسیران زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔