جمعه 15/نوامبر/2024

احتجاجی مظاہرے

اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف فلسطینی شہریوں کے ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران قابض فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

’یوم نکسہ‘فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہرے،اسرائیلی فوج کا مظاہرین پرتشدد

اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے پر قبضے کے 49 برس مکمل ہونے پر فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری زخمی ہوئے ہیں۔

’یوم نکبہ‘ کی یاد میں فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال

ارض فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام کے 68 برس مکمل ہونے پر15 مئی کو ملک بھرمیں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے، جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں ’یوم نکبہ‘ کی یاد میں 50 ہزار افراد پر مشتمل ایک بڑے عوامی اجتماع کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔