جمعه 15/نوامبر/2024

احتجاجی مظاہرے

غزہ میں اسرائیلی جارحیت،سنہ 48 کے مقبوضہ علاقوں میں مظاہرے

اتوار کی شام سنہ 1948ء کی جنگ کےدوران اسرائیلی قبضے میں آنے والے علاقوں میں سیکڑوں فلسطینیوں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے مظاہرے

کل بدھ کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی جیلوں میں قید اور فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں زیر حراست اپنے پیاروں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

دفاع اراضی اور یہودی آباد کاری کے خلاف فلسطینی سڑکوں پرنکل آئے

کل جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی شہروں میں یہودی آباد کاری، صہیونی توسیع پسندی اراضی پرقبضے کے خلاف فلسطینیوں نے مظاہرے کیے۔

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف کویت میں احتجاجی مظاہرے

کل سوموارکو کویت میں "یوتھ فار القدس" انجمن نے الارادہ اسکوائر (قومی اسمبلی کی عمارت کے سامنے) میں ایک احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینی نمازیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، اور نمازیوں کے خلاف "اسرائیلی" حملوں کی مذمت کی گئی۔

فلسطینیوں‌ کی حمایت میں امریکا میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی طرف سے شروع کی گئی جارحیت کے خلاف امریکا میں‌بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

مزدور پیشہ فلسطینیوں کے خلاف لبنان میں احتجاجی مظاہرے

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین مزدور پیشہ افراد اور لیبر کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کیے گئے بعض قدامات پر لبنان کے شہروں صیدا اور عین الحلوہ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین میں فلسطینی پناہ گزینوں کے ساتھ سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

زبردستی مکان خالی کرانے پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں سے زبردستی ان کے مکان خالی کرانے کے خلاف فلسطینیوں اور اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم نے سخت احتجاج کیا ہے۔

غزہ پر پابندیوں کے خلاف غرب اردن میں احتجاجی مظاہرے جاری

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

نیتن یاھو کے دورہ برطانیہ کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرے

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو گذشتہ روز برطانیہ کے خصوصی دورے پر لندن پہنچے جہاں انہوں نے اپنی برطانوی ہم منصب تھریسا مے سے ملاقات کی۔ نیتن یاھو کی آمد کے موقع پر لندن اور دوسرے شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔

’ام الحیران‘ قصبے کے مکینوں سے یکجہتی، غزہ میں احتجاجی مظاہرے

فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں ام الحیران قصبے میں فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری اور نہتے شہریوں پر وحشیانہ تشدد کے خلاف فلسطین بھر میں شدید احتجاج جاری ہے۔