فلسطینی قصبہ ’اجنسینا‘ گئے زمانوں کی ایک حسین یادگار!
جمعرات-9-نومبر-2017
سرسبزو شاداب وادیوں اور پہاڑیوں کے بیچ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے شمال مغرب میں واقع قصبہ ’اجنسینا‘ فلسطین کے حسین ترین تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔ اس کی سرسبزی وشادابی،قدرتی حسن، یہاں کے ٹیلے، پرانے دور کی بنی عمارتوں، قلعوں کے کھنڈرات، ابلتے میٹھے پانی کے چشمے اس کی آب وتاب کو اور بھی بڑھا دیتے ہیں۔ شمالی قصبے عصیرہ سے محض دس منٹ کی مسافت پر واقع قصبہ اجنسنیا فلسطین کا غیرمعمولی اہمیت کا حامل قصبہ سمجھا جاتا ہے۔