جمعه 15/نوامبر/2024

اجتماعی سزا

’مکانات مسماری فلسطینیوں کے جذبہ مزاحمت کوٹھنڈا نہیں کرسکتی‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے اجتماعی انتقامی کارروائیوں کے ضمن میں فلسطینی شہداء اور اسیران کے مکانات کی مسماری کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے مکانات مسماری کی وحشیانہ کارروائیوں سے فلسطینیوں کے جذبہ حریت اور مزاحمت کو ٹھنڈا نہیں کیا جاسکتا۔

عزون قصبہ اور 146 کے عدد کی حقیقت!

فلسطین کے دیگر شہروں اور قصبات کی طرح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے نواحی قصبے ’عزون‘ کی بھی عجیب وغریب داستان ہے۔ دوسرے فلسطینی قصبات کی طرح یہاں پر بھی صہیونی فوج کی جانب سے آئے روز کریک ڈاؤن میں سیکڑوں فلسطینیوں کو حراست میں لیا جاتا ہے۔ دوسرے شہروں کی طرح یہاں بھی مقامی فلسطینی آبادی کی زندگی مفلوج ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق عزون قصبے کے 146 شہری اس وقت صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس قصبے کو ایک سو چھیالیس کے عدد کے ساتھ خصوصی نسبت ہے۔ یہاں پر بہت سی ایسی چیزیں موجود ہیں جن کا عدد 146 بنتا ہے۔ اگرچہ یہاں پر اسرائیلی فوج کی طرف سے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ یوں یہ عدد بدلتا بھی رہتا ہے، مگر اس کے باوجود کئی بار واپس عدد لوٹ آتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فدائی حملہ آوروں کے گاؤں کا محاصرہ کرلیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع دیر ابو مشعل گاؤں کا محاصرہ کرلیا ہے۔ اس گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینی شہریوں نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فدائی حملے میں ایک خاتون پولیس اہلکار کو ہلاک اور چھ کو زخمی کردیا تھا۔ صہیونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں فلسطینی جام شہادت نوش کرگئےتھے۔ ان تینوں کا تعلق دیرابو مشعل سے بتایا جاتا ہے۔