جمعه 15/نوامبر/2024

اجتماعی سزا

شدید گرمی میں غزہ کے لوگوں کی خیموں میں زندگی جھنم سےکم نہیں

امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے لاکھوں باشندوں کی زندگیاں جو خیموں میں مقیم ہیں سخت گرمی کے درجہ حرارت میں اضافے سے مزید مشکل ہو گئی ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ غزہ میں خیموں میں رہنے والے فلسطینی جیسے جھنم میں رہ رہے ہیں۔

ناصر ہسپتال میں 20 سے زائد فلسطینیوں کو زندہ دفن کیا گیا:یو این

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے جمعہ کو اعلان کیا کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس سے برآمد ہونے والی 392 لاشوں میں سے صرف 165 لاشوں کی شناخت ہو سکی ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اب تک سامنے آنے والی لاشوں سے پتا چلا ہے کہ ان میں سے 20 کو اسرائیلی فوج نے زندہ حالت میں منوں مٹی کے نیچے دفن کردیا تھا۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 5424 طلباء شہید

فلسطینی وزارت تعلیم نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر 7 اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 5424 طلباء شہید اور 9193 زخمی ہو چکے ہیں۔

’ہم غزہ میں بھوک سے مرنے والوں کے جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں‘

کیا بھوک سے لوگوں کی اموات عام سی بات ہے؟ اس سوال کے ساتھ فلسطینی اسامہ حامد نے پوری دنیا کی خاموشی اور بے حسی کے شکار حکمرانوں سے غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کے اسرائیلی جرائم پر توجہ دلائی ہے۔

شہربدری کی وجہ سے دو فلسطینی طالبات تعلیم سے محروم

کل بدھ کے روز صہیونی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبے ابو دیس سے دو طالبات کو شہر بدر کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جس کے بعد دونوں طالبات کو ان کے شہر سے نکال دیا گیا ہے۔

جزیرہ النقب سے اجتماعی بے دخلی کے خلاف مقامی عمائدین کا جرگہ

جزیرہ نما النقب کے علاقے راس الحربہ سے مقامی فلسطینی عرب آبادی کو اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے اجتماعی بے دخلی کے خطرے کے خلاف مقامی عمائدین ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا۔

فلسطینی مزاحمت کار کے خاندان کو اسرائیل کی طرف سے اجتماعی سزا

اسرائیلی ریاست کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے شام بدھ کے روزسلفیت میں ایریل یہودی بستی پرحملے میں ملوث فلسطینی مزاحمت کار کے خاندان اور دیگر رشتہ داروں سمیت 500 افراد کو مقبوضہ علاقوں میں ورک پرمٹ دینے سے انکار کر دیا۔

اسرائیل غزہ کے عوام کو اجتماعی سزا دے رہا ہے:ارکان کانگریس کا خط

امریکی ایوان نمائندگان کے 53 ڈیموکریٹک ارکان نے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں مشکل انسانی صورتحال سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے ایک خط کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن سے کہا ہےکہ اسرائیل غزہ کے لاکھوں لوگوں پرپابندیاں عاید کرکے انہیں اجتماعی سزا دے رہا ہے۔

ایک فوجی کے قتل پر پورے فلسطینی قصبےکو اجتماعی سزا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں چند گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا تو اس پر فلسطینی شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں‌ نے کلاشنکوفوں سے لیس صہیونی درندہ صفت فوجیوں پر سنگ باری کی۔

’ایک فلسطینی کی وجہ سے پوری آبادی کو اجتماعی سزا‘

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع ’بیت سوریک‘ نامی قصبہ اور اس کے مکین ایک باپھر صہیونی افواج قاہرہ کے زیرعتاب ہیں۔ چند روز قبل اس قصبے کے ایک جانثار سرفروش نے اپنی جان پرکھیل کرتین صہیونی فوجیوں کو جہنم واصل کیا تو گویا اس قصبے پر ایک نئی قیامت ٹوٹ پڑی۔