جمعه 15/نوامبر/2024

اجتماعی سزا

قیدیوں پرتشدد کے مناظر صہیونی نفرت اور ظلم کی انتہا ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی فوج کے بدنام زمانہ حراستی کیمپ’مجد‘ میں قیدیوں پر تشدد کے تازہ ہولناک مناظر سامنے آنے کے بعد قیدیوں پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے سلفیت فلسطینیون کے دو مکانات مسمار کر دیئے

منگل کو قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع شہر سلفیت کے مغرب میں الزاویہ قصبے میں زیر تعمیر دو مکانات کو مسمار کر دیا۔

بمباری کے سائے میں غزہ کے قبرستان بے گھرفلسطینیوں کی پناہ گاہیں

غزہ کی پٹی میں گیاہ ماہ سے جاری نسل کشی کی جنگ میں نہتے فلسطینیوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں بچی۔ بے بس فلسطینی خاندان قبرستانوں میں پناہ لینے اور کھلے آسمان تلے بےبسی کی علامت بنے ہوئے ہیں۔

اجتماعی سزا کے طور پرقابض فوج نے الخلیل کا محاصرہ کرلیا

قابض صہیونی فوج نےغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کی آبادی پر اجتماعی سزا مسلط کرنے کے لیے شہر کا محاصرہ کرکے اس کے داخلی راستے بند کر دیے اور تمام راستوں پر بھاری تعداد میں فوج تعینات کردی ہے۔

غزہ:شہداء الاقصیٰ ہسپتال کےعملے انخلاء کے احکامات مسترد کردیے

وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح گورنری میں واقع شہدا الاقصیٰ ہسپتال کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر محمد الحاج نے کہا ہے کہ طبی ٹیموں کی جانب سے قابض صہیونی فوج کی طرف سے جبری انخلاء کے احکامات کے باوجود اب تک مریضوں کو طبی خدماتکی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے اورطبی عملہ ہسپتال کو خالی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں "محفوظ زون” کو 35 کلومیٹر تک محدود کر دیا

فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ میں شہری دفاع کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی بمباری اور جارحیت نے پٹی کے مبینہ محفوظ علاقوں کو 230 کلومیٹر سے کم کر کے 35 کلومیٹر کر دیا ہے۔

’سترہ لاکھ فلسطینی نو مربع کلومیٹرمیں بند،جہاں سانس لینا بھی دشوار ہے‘

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج جان بوجھ کر 1.7 ملین فلسطینی شہریوں کا گلا گھونٹ رہی ہے اور انہیں ایک تنگ علاقے میں زبردستی بند کیا گیا ہے جو غزہ کی پٹی کے کل رقبے کا دسواں حصہ ہے۔ ان فلسطینیوں کا گھٹن کے ماحول میں اتنے تنگ رقبے پررہنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ گھنٹن کی فضا میں سانس لینا بھی دشوار ہوچکا ہے۔

’دیرالبلح میں انسانی زون محدود کیے جانے سے ایک نیا المیہ پیدا ہوگیا‘

وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کی میونسپلٹی نے خبردار کیا ہےوسطی پٹی میں لاکھوں بے گھر افراد کو دوبارہ علاقےچھوڑنے کے احکامات دے کر فلسطینی شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

انروا: غزہ کے بچوں کو ہر روز المیوں اور صدموں کا سامنا ہے

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بچوں کو ہر روز سانحات اور نئے صدموں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے 64 دنوں سے غزہ میں امداد کا داخلہ روک رکھا ہے

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے مسلسل 64 دنوں سے غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے پر پابندی عاید کر رکھی ہے، جس سے بھوک کی وجہ سے اموات بالخصوص بچوں کی اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔