
فلسطینی دھڑوں میں مصالحت قوم کے لیے نعمت ہے:امام قبلہ اول
ہفتہ-30-ستمبر-2017
مسجد اقصیٰ [قبلہ اول] کے امام وخطیب الشیخ محمد سلیم نے فلسطین کی دو سرگردہ جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے درمیان مفاہمتی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی دھڑوں میں مصالحت اور اتحاد قوم کے لیے ایک بڑی نعمت ہے۔