
حماس کا فلسطین میں مخلوط قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ
منگل-14-فروری-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر نائب صدرڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے ایک بارپھر فلسطین میں مخلوط قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی نیشنل کونسل کےاجلاس میں قومی حکومت کے قیام کے لیے جن نکات پر اتفاق رائے ہوا تھا ان پرعمل درآمد میں تاخیر کی گنجائش نہیں۔