
قابض اسرئیلی دشمن کے خلاف مسلح جہاد فرض ہے: ابو مرزوق
پیر-16-دسمبر-2019
اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ موسیٰ ابو مرزوق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف فلسطینی قوم کی تحریک میں عرب ممالک اور مسلم امہ کو بھی اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح جہاد اور مزاحمت فلسطین کی صہیونی پنجوں سے آزادی کا بہترین اور موثر ہتھیار ہے۔