
ابو طیر کی گرفتاری اسرائیلی ریاست کی سفاکیت کا ثبوت ہے:حماس
منگل-14-اپریل-2020
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے جماعت کے رکن پارلیمنٹ اور سینیر رہ نما محمد ابو طیر کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابو طیر کی گرفتاری اسرائیلی ریاست کی سفاکیت کا واضح ثبوت ہے۔ اسرائیل فلسطینی قوم بالخصوص القدس کی توانا آوازوں کو اور حق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو دبانا چاہتا ہے۔ محمد ابو طیر کی گرفتاری اسرائیل کی اس سفاکانہ اور انتقامی پالیسی کا کھلا ثبوت ہے۔