
بجلی کی عدم دستیابی پرغزہ میں’آگ سے حجامت‘!
منگل-7-فروری-2017
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے عوام اسرائیلی ریاست کی جانب سےگیارہ سال سے مسلسل معاشی پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ غزہ کے عوام کے مسائل کے حل میں فلسطینی اتھارٹی کی مجرمانہ غفلت اور لاپراہی بھی ضرب المثل اورمصر کی طرف سے بھی غزہ کے عوام کےساتھ انتقامی پالیسی روا رکھی گئی ہے۔ ان تمام مسائل نے غزہ کے عوام کو بدترین معاشی بحران سے دوچار کیا ہے۔ معاشی بحران کا ایک پہلو توانائی بحران یعنی بجلی کی شدید قلت کی شکل میں بھی سامنے آیا ہے۔