
غزہ میں آتش زدگی سانحے کے شہداء کی تعداد 18 ہوگئی
ہفتہ-14-مارچ-2020
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 5 مارچ کی شام النصیرات پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی خوف ناک آگ کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی دم توڑ گیا جس کے بعد اس سانحے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ متعدد فلسطینی اس سانحے میں جھلس کر شدید زخمی ہوئے تھے جن میں سے بعض کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔