
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کے خفیہ دورہ امارات کا انکشاف
بدھ-9-جنوری-2019
اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے اپوزیشن لیڈر اور لیبر پارٹی کے سربراہ آوی گیبائی نے دسمبر 2018ء کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کا خفیہ دورہ کیا تھا۔یہ دورہ امارات اور اسرائیل کےدرمیان خفیہ تعلقات کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔