
آن لائن گیم کے جنون نے عراقی نوجوان کی جان لے لی!
بدھ-23-جنوری-2019
عراق میں انسانی حقوق کے ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ بابل گورنری میں ایک نوجوان نے PUBG آن لائن گیم کھیلتے ہوئے خود کشی کرلی۔ انسانی حقوق کے ہائی کمیشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عراق میں PUBG گیم کی غیرمعمولی رحجان کی وجہ سے نوجوانوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔