آلو امراض قلب، کینسرسے بچائو اور ہڈیوں کےلیے قدرت کی عظیم نعمت
جمعرات-22-اگست-2019
آلو پوری دنیا میں بہ کثرت استعمال کی جانے والی ترکاری ہے اور کوئی دسترخوان ایسا نہیں جو آلو سے خالی ہو۔ بہت سے لوگ آلو کو صحت کے لیے نقصان دہ خیال کرتے ہیں مگرایسا ہرگز نہیں بلکہ آلو کی مخالفت کرنے والے حقیقت میں اس کی طبی افادیت سے واقف نہیں ہیں۔ آلو انسانی صحت اور تندرستی کے لیے قدرت کا ایک پیش بہا خزانہ ہے جو امراض قلب سے بچائو اور ہڈیوں کی مضبوطی میں غیرمعمولی معاون ہے۔