
"آستانہ ابراہیمی” ماہ صیام میں غربا کا دسترخوان!
منگل-21-جون-2016
سرزمین فلسطین اہل خیر کی سرزمین کہلاتی ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد غربت کی لکیرسے نیچے زندگی بسرکرتی ہے مگر قناعت پسندی اس کی گھٹی میں شامل ہے۔ پڑوسی ایک دوسرے کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ غربت کے باوجود کوئی شخص رات کوبھوکا نہیں سوتا۔